نوروز کے موقع پر روس کے وزیر خارجہ نے سید عباس عراقچی کو مبارکباد پیش کی

تہران/ ارنا- روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کے موقع پر سید عباس عراقچی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے اس پیغام میں ایران اور روس کے تعلقات میں اضافے کا خیرمقدم کیا اور نئے ہجری شمسی سال کے دوران تہران اور ماسکو کے درمیان تعاون کے جامع معاہدے، تجارتی لین دین اور بنیادی تنصیبات کے شعبے میں منعقدہ مشترکہ منصوبوں کی رفتار تیز ہونے کی امید ظاہر کی۔

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے نام اس پیغام میں سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان ہونے والے فیصلے کے تحت ماسکو، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں بھی تہران کے ساتھ مشوروں اور ہماہنگی کا سلسلہ بدستور جاری رکھے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .